آپ جو چاہیں گے مجھ کو تو عنایت ہوگی
🌹🌹 غزل🌹🌹
آپ جو چاہیں گے مجھ کو تو عنایت ہوگی۔
روٹھ جاؤ گے اگر مجھ سے قیامت ہوگی گی۔
غم کے افسانے کسی کو نہ سنانا ہمدم۔
آنسوؤں کی میرے بس تجھ سے حفاظت ہوگی۔
یہ محبت کبھی پروان چڑھے گی سن لو۔
لیلی مجنوں کی محبت سی عبارت ہوگی۔
مجھ سے کٹتی نہیں اب ہجر کی لمبی راتیں۔
سرخ آنکھیں بجھے چہروں کی ضمانت ہوگی۔
منحصر تم پہ ہے یہ میری محبت کا سفر۔
عشق ناکام جو ہوگا تو شکایت ہوگی۔
گلابی ہونٹوں کی اور زلفِ پریشاں کی قسم۔
سراپا حسن غزل ہوگی نظامت ہوگی۔
مجھ کو توفیق دے اللہ گناہوں سے بچا ۔
تیری رحمت اگر ہوگی تو عبادت ہوگی۔
میری آنکھیں بھی اب برسات کی مانند صغیر۔
جب برس جائیں گی دل کو تبھی راحت ہوگی۔
Angela
09-Oct-2021 09:43 AM
Good
Reply
Fiza Tanvi
22-Sep-2021 07:33 AM
Supar
Reply
Faraz Faizi
21-Sep-2021 10:36 PM
بہت خوب♥♥♥
Reply